جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

ڈی آئی خان: فرائض انجام دہی کے دوران حملہ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ نیو سبزی منڈی کے قریب پیش آیا، دونوں ٹریفک پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اہلکار شوکت اور حبیب موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: مسافربس اورسیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم‘ 6 اہلکارشہید

ڈی آئی خان میں گذشتہ چند ماہ کے دوران بدامنی میں اضافہ ہوا ہے، رواں سال اپریل میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر راکٹ حملے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ 23 فروری کو سکیورٹی فورسز نے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا،پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان گنڈہ پور گروپ سے تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں