اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

‘فضل الرحمان کو گڑھ میں عبرتناک شکست، پی ڈی ایم پاش پاش’

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر انتخابات کی ری پولنگ میں تحریک انصاف نے واضح برتری کا دعویٰ کر دیا۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ ماضی سےسیکھتےہوئےتحریک انصاف کا بھرپورکم بیک کیا ہے سٹی میئرکےانتخابات میں واضح برتری ،ویلڈن پی ٹی آئی۔

انہوں نے کہا کہ عمرامین گنڈاپور بہت بڑےمارجن سے میدان مارتے ہوئے، ان کوان کےگڑھ میں شکست فاش، پی ڈی ایم پاش پاش۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ فضل الرحمان کو اپنےگھر کی تحصیل سےعبرتناک شکست، مولانافضل الرحمان کے گھر سے ان پر عدم اعتماد ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر ردعمل میں لکھا کہ مولانا پر 2018 کی طرح ڈی آئی خان کے عوام نے ایک بار پھر عدم اعتماد کر دیا، عمرامین گنڈا پور نے تحصیل مئیر کا الیکشن واضح اکثریت سے جیت لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں