ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں‌ 4 خوارج ہلاک، سپاہی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے مڈی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران 4 خوارج مارے گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں وطن کا سپوت سپاہی باسط صدیقی شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں، ہلاک خوارج دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کا علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن ، 9 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران مؤثرکارروائی کے نتیجے میں 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک خوارج میں سرکردہ لیڈرشیریں بھی شامل ہیں، آپریشن کےدوران مختلف نوعیت کے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوئے۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ خوارجی شیریں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، خوارجی شیریں 20 مارچ کو کیپٹن حسنین اختر کی شہادت کے واقعہ کا بھی ذمہ دار تھا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں