تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے سرپرائز اعلان

اسلام آباد: واٹر اینڈ پاور ڈویلیپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے سال2019 سے متعلق کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس تاریخی ثابت ہوا، جبکہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام دو ماہ میں شروع ہوگا۔

واپڈا کی جانب سے جاری ہونے والی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019 میں پانی، پن بجلی کے وسائل کی ترقی کےلئےتاریخی سال ثابت ہوا، نیشنل گرڈکو 34 ارب67کروڑ 80 لاکھ یونٹ پن بجلی فراہم کی گئی جو ایک ریکارڈ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کےمقابلے میں پن بجلی کی پیداوار 6ارب32کروڑ10لاکھ یونٹ اضافی ہوئی، تربیلاچوتھا توسیعی منصوبہ، نیلم جہلم، گولن گول سے بھی پن بجلی پیدا کی گئی۔

مزید پڑھیں: عالمی ماہرین نے دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ کلیئر قرار دے دی

واپڈا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019میں51سال کےتعطل کے بعد مہمند ڈیم  پر تعمیراتی کام کا آغازکیاگیا جبکہ دیامر بھاشا ڈیم کےلئے مشاورتی خدمات،ڈیم پارٹ کی تعمیرکےلئے لگائی جانے والی بولی کی بھی چانچ پڑتال کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیامربھاشا ڈیم کےمنصوبے پر تعمیراتی کام اگلے 2ماہ میں شروع ہوگا، علاوہ ازیں وزیر اعظم کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد سندھ بیراج جیسا منصوبہ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں