بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

لاپتہ نوجوان کا ڈھانچہ ڈیڑھ سال بعد برآمد، ماں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں مکان کی چھت سے نوجوان کی نعش ملنے پر پولیس نے اس کی ماں کو گرفتار کرلیا، مقتول گزشتہ ڈیڑھ سال سے لاپتہ تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے پرگنہ ضلع کے بدھان نگر تھانے کی حدود میں ایک مکان کی چھت سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

علاقے میں بدبو پھیلنے کے بعد مکینوں نے بدھان نگر تھانے کی پولیس کو اس کی اطلاع دی جس پر پولیس نے اے جی بلاک کے 225نمبر مکان کی تلاشی لی اس دوران مکان کی چھت سے پولیس نے ایک شخص کی لاش برآمد کی جو نہایت ہی مخدوش حالت میں ملی۔

- Advertisement -

نعش کی حالت اتنی خستہ تھی کہ ہڈیوں سے گوشت علیحدہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے مالک مکان اور اس کے اہل خانہ کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق چھت سے ملنے والی نوجوان کی لاش اسی خاندان کے فرد کی ہے، مقتول کے خلاف تین روز قبل شمالی بدھان نگر تھانے میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے شکایت پر تفتیش کا آغاز ہی کیا تھا کہ آج کسی نے فون پر اے جی بلاک میں نعش ملنے کی اطلاع دی، پورے معاملے کی باقاعدگی سے تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں انیل اور بیوی گیتا کے درمیان اکثر و بیشتر جھگڑا ہوتا رہتا تھا، اسی وجہ شوہر انیل بابو اپنی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر راجر ہاٹ میں رہتے ہیں. ان کی بیوی گیتا تین بچوں کے ساتھ اے جی بلاک ریتی ہیں۔

گیتا نے گزشتہ روز تین میں سے ایک بیٹے کے گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی، تفتیش کے دوران پتہ چل رہا ہے کہ جس بیٹے کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے لاپتہ تھا۔

کیس کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ محض گھریلو جھگڑے تک ہی محدود نہیں ہے تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں اہم حقائق بھی جلد سامنے آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں