تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی، تین کرکٹرز پر ایک سال کی پابندی عائد

انگلینڈ میں بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر تین سری لنکن کرکٹرز پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹرز گوناتھکلا، کوشل مینڈس اور نیروشن ڈکویلا انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران درہم کاؤنٹی کی سڑکوں پر گھومتے دکھائی دیے تھے، واقعے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی تھی۔

تینوں کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر وطن واپس بھیج کر معطل کردیا گیا تھا۔

اب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تین کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے اور 10 ملین سری لنکن روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

Kusal Mendis with Niroshand Dickwella(Twitter)

اس سے قبل ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک انضباطی کمیٹی نے مینڈس، گوناتھکلا اور ڈکویلا پر دو سال کی پابندی عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔

تینوں کرکٹرز پر ایس ایل سی نے تین الزامات عائد کیے ہیں جن میں ٹیم مینجمنٹ کی ہدایات سمیت خلاف ورزی کرکے کھلاڑیوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنا شامل ہیں۔

علاوہ ازیں رات کے ساڑھے 10 بجے تک باہر گھومنا اور ہوٹل کے کمروں میں موجود ٹیم کے بائیو سیکیو ببل کو توڑنا بھی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -