اشتہار

کیا کشش ثقل نیوٹن نے دریافت نہیں کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

آج تک سنتے آئے تھے کہ زمین کی کشش ثقل نامور سائسندان نیوٹن کی دریافت ہے مگر اب اس کی دریافت کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مونا لیزا جیسا شاہکار تخلیق کرنے والے مشہور اطالوی مصور اور سائنسدان لیونارڈو ڈا ونچی کے 16 ویں صدی کے ابتدا میں بنائے گئے خاکوں کے مشاہدہ کیا گیا ہے جس سے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ ڈا ونچی نے برطانوی ریاضی دان آئزک نیوٹن سے کافی عرصہ قبل کشش ثقل کو جان لیا تھا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے امریکا میں کیلیفورنیا اِنسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین نے ڈا ونچی کی نوٹ بکس کا دوبارہ جائزہ لیا۔ جس میں یہ بات عیاں ہوئی ہے کہ ڈا ونچی نے ایسے تجربے کیے تھے جس میں کششِ ثقل کو بطور اسراع (ایکسلریشن کی ایک قسم) پیش کیا گیا تھا جبکہ ان کا گریویٹیشنل کونسٹینٹ 97 فی صد درست تھا۔

محققین کی ٹیم ڈاونچی کی اس دریافت کو اس وقت متعارف نہ کرانے پر کہتے ہیں کہ ڈاونچی کے تجربات کو کششِ ثقل کے بیان سے محدود وسائل نے روک کر رکھا۔ان کے پاس وقت کی پیمائش کا آلہ موجود نہیں تھا جوکسی شے کے گرتے وقت استعمال کیا جاتا۔

لیونارڈو ڈا ونچی (1452-1519) کو تاریخ کی ایسی شخصیت مانا جاتا ہے کہ جن کی وقت سے کہیں آگے نظر ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ سر آئزک نیوٹن نے 17 ویں صدی کے آخر میں نیوٹن نے کشش ثقل کے قانون کے مطابق متعلق بتایا تھا اور واضح کیا تھا کہ اشیا کس طرح ایک دوسرے کی جانب کھنچتی ہیں۔ اس سے قبل 1604 میں گیلیلیو نے بتایا کہ گرتی ہوئی چیز کے فاصلہ طے کرنے کا تناسب اس عمل میں صرف ہونے والے وقت کے مربع کے برابر ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں