اسلام آباد: مئی میں پٹرول او ر ڈیزل کی ریکارڈ فروخت ہوئی، مئی میں آٹھ لاکھ چھیاسی ہزار ٹن ڈیزل فروخت ہوا۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق مئی میں آٹھ لاکھ چھیاسی ہزار ٹن ڈیزل فروخت ہوا، رواں مالی سال جولائی تا مئی کے دوران تیریپن لاکھ ٹن پیٹرول فروخت ہوا، جو گزشتہ سال کے ایسی عرصے کے مقابلے میں تیئس فیصد زائد ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات فروخت میں گیارہ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، معاشی صورتحال میں بہتری اور نئی گاڑیوں کی فروخت میں اضافے نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق رواں مالی پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت دو کروڑ بتیس لاکھ جبکہ آئندہ سال دو کروڑ چونتیس لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے