اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

سگریٹ نوش اورصحت مند آدمی کے پھیپھڑوں میں کیا فرق ہوتا ہے؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سگریٹ نوش اور عام شخص کے پھیپھڑے کس طریقے سے کام کرتے ہیں اور ان میں کیا فرق ہوتا ہے، اس بات کا موازنہ اور لوگوں کو بری عادت ترک کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر سبق آموز ویڈیوز شیئر کی گئیں جنہیں دیکھتے ہی ہر کسی نے سر پکڑ لیے۔

سگریٹ نوشی کی بری لت انسانی جسم پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے اس حوالے سے طبی ماہرین کئی تحقیقات اور تصاویر شائع کرچکے تاہم امریکا سے تعلق رکھنے والی شعبہ طب سے وابستہ خاتون نے سگریٹ پینے کے نقصانات اور اس سے ہونے والے اثرات سے متعلق اہم ویڈیو زبنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

سگریٹ نوشی کے نقصانات سے متعلق کئی تحقیقات سامنے آچکی ہیں، ایک محتاط اندازے کے مطابق ہرسال 70 لاکھ سے زائد افراد سگریٹ پینے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ لاکھوں ایسے افراد ہیں جنہیں سرطان، دمہ جیسی موذی بیماریاں بھی لاحق ہوجاتی ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیوز دیکھنے کے لیے اسکرول کریں

ماہرینِ صحت سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو اس بری لت سے محفوظ رہنے کے لیے متنبہ کرتے چلے آرہے ہیں تاہم حیران کُن طور پر ہر سال سگریٹ پینے والے افراد میں اضافہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔

امریکی ریاست شمالی کیرلائنا سے تعلق رکھنے والی نرس امینڈا ایلر نے سگریٹ نوشی کرنے اور نہ کرنے والوں کے لیے سبق آموز ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پرشیئر کی جو بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی، ویڈیوز کو دیکھنے والے صارفین اپنے پیاروں کو  سگریٹ نوشی ترک کرنے کی تلقین کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سگریٹ نوشی جسم کو کیسے تباہ کرتی ہے؟ جانیں روبوٹ اسموکر سے

ویڈیو زمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو علیحدہ علیحدہ یعنی سیاہ اور سرخی مائل پھیپھڑے موجود ہیں جن میں باری باری آکسیجن بھر کر یہ بتانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ سگریٹ پینے اور نہ پینے والوں کے پھیپھڑے کس طریقے سے کام کرتے ہیں۔

امینڈا ایلر کے مطابق سیاہ رنگ کا پھیپھڑا اُس شخص کا ہے جو سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہوا اور پھر اُسے کینسر کی بیماری لاحق ہوگئی جبکہ سرخی مائل پھیپھڑا ایسے فرد کا ہے جو تمباکو نوشی بالکل نہیں کرتا۔

اسے بھی پڑھیں: دماغی چوٹ والے افراد کے لیے سگریٹ خطرناک قرار

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب سیاہ پھیپھڑے میں آکسیجن بھرے گئی تو وہ اسے جذب کرنے کی صلاحیت سے محروم تھا اور ٹھیک طریقے سے کام نہیں کررہا تھا جبکہ سرخی مائل آکسیجن کو نہ صرف جذب کرراہے بلکہ مکمل طریقے سے پھیل بھی رہا ہے۔

ویڈیوز دیکھیں

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں لکھا گیا ہے کہ سیاہ رنگ کے خوفناک پھیپھڑے والا شخص یومیہ 20 سگریٹ پینے کا عادی تھا اس کے برعکس سرخی مائل پھیپھڑے والا شخص تمباکو نوشی سے دور تھا۔

اگر آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو کیا ویڈیو دیکھنے کے بعد اس بری عادت کو ترک کردیں گے؟ کمنٹس میں آگاہ کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں