تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں بھی اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کیلیے صدر اور ایگزیکٹو باڈی نے الگ الگ وکیل مقرر کر دیے۔

سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی نے ازخود نوٹس کیس میں احسن بھون کو وکیل نامزد کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے سیکرٹری بار مقتدر اختر شبیر کو وکیل نامزد کیا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ بار کو نوٹس جاری کیا گیا تھا اور چیف جسٹس کی جانب سے بار کو وکیل نامزد کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی نے قرارداد کے ذریعے احسن بھون کو وکیل نامزد کیا ہے۔ بار کی 17 رکنی ایگزیکٹو باڈی میں سے 9 ارکان نے احسن بھون کے حق میں قرارداد پاس کی جس کے بعد ان کے نامزدگی کا اعلان کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -