اشتہار

لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں موسلادھاربارش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھا بارش سے موسم سہانا ہوگیا، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت فیصل آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، پاک پتن اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تیز ہوائیں چلنے لگی جبکہ روالپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادھر کراچی میں آج صبح درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج آج زیادہ سے زیادہ پارہ37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے جبکہ درجہ حرارت بڑھنے سے حبس میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں