سمرقند: وزیر اعظم شہباز شریف کو روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات میں ’ٹرانسلیٹنگ ڈیوائس‘ لگانے میں مشکل پیش آگئی۔
وزیر اعظم کی ازبکستان کے شہر سمرقند میں روسی صدر سے اہم ملاقات ہوئی۔ گفتگو کے آغاز کے لیے شہباز شریف کان میں ٹرانسلیٹنگ ڈیوائس لگانے کی کوشش کرتے رہے۔
پہلے ایک میں لگائی پھر دوسرے کان میں لگائی مگر ڈیوائس لگ کر نہ دی۔ پھر انہوں نے انگریزی میں پُکارا: ’کوئی میری مدد کر سکتا ہے‘۔
وہاں پر اسٹاف ان کی مدد کو آیا اور آلہ لگا دیا جو فوری بعد گود میں آ گرا۔ اسٹاف نے ایک بار پھر کوشش کی جو کامیاب رہی اور یوں گفتگو کا آغاز ہوا۔
ویڈیو ملاحظہ کیجیے: