اشتہار

کوئٹہ میں دھماکہ‘ ڈی آئی جی سمیت تین پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت میں ہونے والے دھماکے میں ڈی آئی جی سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں‘ جبکہ سات افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر چمن ہاؤسنگ اسکیم کے نزدیک ایک پولیس کاربم دھماکے کا نشانہ بن گئی‘ دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی موٹر ٹرانسپورٹ حامد شکیل سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہیں‘ جن میں سے تین کی حالت ناز ک بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

دھماکے میں ڈی آئی جی کے زیرِ استعمال پولیس کی گا ڑی اور ایک موٹر سائیکل تباہ ہوئی ہیں۔ سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ کوگھیرے میں لے کر شواہد کی تلاش کررہے ہیں۔


یہ خبر ابھی اپ ڈیٹ کی جارہی ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں