تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

زمان پارک: ڈی آئی جی اسلام آباد زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل

لاہور میں زمان پارک کے قریب ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری پتھراؤ کے باعث زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے ڈی آئی جی کو زخمی کر دیا جبکہ ایک پولیس والے کی آنکھ ضائع ہوگئی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پولیس والوں کے پاس لاٹھیاں تھیں جبکہ کارکنان کے پاس غلیل ہیں، گلگت کی پولیس اسلحے سمیت زمان پارک پر موجود ہے۔

بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ میں اربوں کی چوری کی فرد جرم تو عائد ہونی ہے، عدالت عمران خان کو فرد جرم کیلیے بلاتی ہے تو بھاگ جاتا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان قانونی کارروائی کا سامنا کریں اور عدالت میں پیش ہوں، انہوں نے بڑے وکیل رکھے ہوئے ہیں، عمران خان کے وکیل چھٹی کے بعد بھی کوٹ پہن کر عدالت پہنچ جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -