اشتہار

مشکوک گاڑی میں ایک مرد اور ایک عورت موجود تھی، ڈی آئی جی اسلام آباد

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر نے کہا ہے کہ ایگل اسکواڈ نے مشکوک گاڑی کو تلاشی کے لیے روکا تھا اور اس میں ایک مرد اور ایک خاتون سوار تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں خود کش دھماکا ہوا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ 4 اہلکار اور 2 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

خود کش دھماکے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگل اسکواڈ نے گاڑی کو مشکوک سمجھ کر تلاشی کے لیے روکا تھا۔ گاڑی میں ایک مرد اور ایک خاتون موجود تھی جب کہ گاڑی کے روکنے کے وقت لمبے بالوں والا ایک شخص پوری طرح گاڑی میں نہیں بیٹھا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کی تلاسی کے دوران لمبے بالوں والے شخص نے دوبارہ گاڑی میں جا کر دھماکا کردیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید، 4 اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکا، پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی جی کے مطابق خودکش بمبار کے اعضا اور گاڑی کے پارٹس کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ تحقیقات شروع کردی ہیں اور تفتیش کے بعد مزید معلومات شیئر کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں