ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کاروباری آسانیوں کے لیے انقلابی قدم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایس ای سی پی نے کاروباری آسانیوں کے لیے انقلابی قدم اٹھا لیا، کاروباری کمپنیوں کی رجسٹریشن کے لیے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ متعارف کرا دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع کر دیا۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹلائز ہوگیا ہے، ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد اب کاغذ پر چھپے سرٹیفکیٹ کا اجرا ختم کر دیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی نے بتایا کہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کمپنیز ایکٹ کے تحت تمام قانونی شرائط پوری کرتا ہے، اور یہ کاغذ پر چھپے سرٹیفکیٹ کی طرح قانونی حیثیت کا حامل ہے۔

ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ پر رجسٹرار کی الیکٹرانک مہر اور تصدیق کے لیے کیو آر کوڈ ہے، اور اس پر کمپنی کی مزید بنیادی معلومات کے لیے ویب سائٹ سے منسلک ہائپر لنک بھی دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں