جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

ڈیجیٹل پرائز بانڈز کیسے خریدے جاسکیں گے؟ بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پرائز بانڈز خریدنے والے افراد کے لئے بڑی خبر آگئی ، ڈیجیٹل پرائز بانڈ  کیسے خریدے جاسکیں گے؟

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل پرائز بانڈز  کے اجرا کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، قومی بچت ڈائریکٹوریٹ نے اس حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیجیٹل پرائز بانڈ  کے لیے جدید ترین موبائل ایپ تیار کرلی گئی ہے ، یہ بانڈز قومی بچت کی اکاؤنٹس ہولڈرز بھی لے سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ  پرائز بانڈ میں 800 سے 1000ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے، حکومت 500 ، 1000، 5 ہزار اور 10 ہزار روپے کے ڈیجیٹل پرائزبانڈ  جاری کرنا چاہتی ہے۔

بانڈز کے رولز کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوادیئے گئے، یہ بانڈز پاکستان کی محفوظ ترین سرمایہ کاری ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ان بانڈ کاجعلی بانڈز نہیں بن سکتا اور بانڈز چوری نہیں ہوسکتا، ان میں بے نامی بانڈز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا تاہم پرائز بانڈ  ایف اے ٹی ایف کی شرائط اور فریم ورک کے مطابق ہوگا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں