منگل, جون 18, 2024
اشتہار

پنجاب بجٹ 25-2024 میں ڈیجیٹل پنجاب منصوبے کیلیے کتنی رقم رکھی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے کے ٹیکس فری بجٹ 25-2024 میں ڈیجیٹل پنجاب منصوبے کے تحت مختلف پروگرام پیش کیے۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ 25-2024 پیش کیا جس کا کُل حجم 5446 ارب روپے ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق ڈیجیٹل پنجاب منصوبے کے تحت گلوبل آئی ٹی سرٹیفیکیشنز پروگرام کیلیے 200 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی جبکہ اس پروگرام کا کُل تخمینہ 560 ملین روپے لگایا گیا۔

- Advertisement -

پنجاب دستک پروگرام کیلیے 100 ملین روپے رکھے گئے جس کا کُل تخمینہ 344 ملین روپے ہے۔ پنجاب میں عورتوں کی خود مختاری بذریعہ آئی ٹی ٹریننگ کیلیے 300 ملین روپے کی رقم رکھی گئی اور اس پروگرام کا کُل تخمینہ 1 ارب روپے ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مفت وائی فائی اقدام کیلیے 230 ملین روپے مختص کیے گئے جبکہ اس اس پروگرام کُل تخمینہ 550 ملین روپے لگایا۔

شاہراہوں اور ٹرانسپورٹ

بجٹ میں 630 نئی ماحول دوست بسوں کی لاہور، ملتان، راولپنڈی وغیرہ میں فراہمی یا بس گوداموں کی تعمیر کیلیے 15 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی اور منصوبے کا کُل تخمینہ 49 اعشاریہ 5 ارب روپے لگایا گیا۔

ملتان-وہاڑی روڈ (لمبائی 93.5 کلو میٹر) کی مرمت یا بحالی کیلیے 3 ارب روپے کی رقم رکھی گئی جبکہ اس کا کُل تخمینہ 13 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

شاہراہوں کی بحالی کے منصوبے کیلیے 30 ارب روپے رکھے گئے جبکہ منصوبے کا کُل تخمینہ 135 اعشاریہ 6 ارب روپے ہے۔

وزیر اعلیٰ کا شاہراؤں کی بحالی کے منصوبے کیلیے 65 اعشاریہ 5 ارب روپے مختص کیے گئے اور اس منصوبے کا کُل تخمینہ 439 اعشاریہ 8 ارب روپے لگایا گیا۔

فیصل آباد-چنیوٹ-سرگودھا روڈ (لمبائی 32.6 کلو میٹر) کی مرمت یا بحالی کیلیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ اس کام کا کُل تخمینہ 11 ارب روپے لگایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں