تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’میری زندگی سے کبھی الگ مت ہونا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ کا دوسرا ٹیزر ریلیز کردیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں شہروز سبزواری اور نوال سعید (منہل) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان زیدی نے انجام دیے ہیں اور اس کی لکھاری ثمینہ اعجاز ہیں۔

ٹیزر میں شہروز سبزواری اور نوال سعید کی شادی کی تقریبات دکھائی گئی ہیں۔

شہروز سبزواری کہتے ہیں کہ ’تمہاری مسکراہٹیں میری زندگی میں رنگ بھر دیتی ہیں یونہی مسکراتی رہا کرو میں دنیا کی ساری خوشیاں تمہارے قدموں میں رکھ دوں گا۔‘

نوال سعید کہتی ہیں کہ ’تمہارے ہونے سے دنیا مکمل لگتی ہے تم میری زندگی سے کبھی الگ مت ہونا میں اپنی ساری ترجیحات سے پہلے تمہیں رکھوں گی اور تمہارے سوا مجھے کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

شہروز اور نوال ہاتھ تھامے کھڑے ہی ہوتے ہیں کہ ایک شخص آکر منہل کا نام پکارتا ہے جسے دیکھ کو وہ حیران رہ جاتی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ کو جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -