اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں علی انصاری، زویا ناصر اور ماریہ ملک کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔
ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں اداکار علی انصاری (معید)، زویا ناصر (عبیرا)، ماریا ملک (سبرینا)، حماد شعیب (سرمد)، ندا ممتاز، خالد انعم، ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
دل ہی تو ہے کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض کاشف بٹ اور دانش بہلم نے انجام دیے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی علی انصاری، زویا ناصر اور ماریا ملک کے گرد گھومتی ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’معید سبرینا کو ڈرائیونگ سکھا رہے ہوتے ہیں اس دوران سبرینا گاڑی کو سنبھال نہیں پاتیں اور حادثہ ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں معید کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوتی ہے اور وہ وہیل چیئر پر آجاتے ہیں جبکہ سبرینا کو معمولی زخم آتے ہیں اور وہ صحت یاب ہوجاتی ہیں۔
معید اپاہج ہونے کے بعد چڑ چڑے ہوگئے ہیں، دوسری جانب ان کی منگیتر عبیرا بھی اس سوچ میں گم ہیں کہ اگر معید ٹھیک نہیں ہوسکا تو وہ ساری زندگی کسی اپاہج شخص کے ساتھ کیسے بسر کریں گی؟
دسویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’معید کہتے ہیں کہ اگر اپاہج ہوں کیا تم سب کے لیے تماشہ بن گیا ہوں۔‘
کیا عبیرا اب بھی معید سے شادی کریں گی؟ کیا سرمد اور سبرینا کی شادی ہو پائے گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط کل شام 7 بجے دیکھیں۔