ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

جیٹھا لال نے ’کامیڈی سرکس‘ میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیلیوژن کا مزاحیہ سٹ کام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے معروف اداکار دلیپ جوشی (جیٹھا لال) نے کامیڈی سرکس میں کام کرنے سے انکار کی بڑی وجہ بیان کردی۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی کی تلخ یادوں کا تذکرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ شدید مجبوری کے باوجود میں نے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

دلیپ جوشی کا کہنا تھا کہ سال 2007 میں ایک ڈرامہ کررہا تھا جو ختم ہوگیا پھر ایک ٹی وی سیریل کی جو بند ہوگئی، پہلی بار میری زندگی میں یہ وقت آیا جب مجھے کام کے لیے فون آرہے تھے اور میرے پاس کوئی کام نہیں تھا۔

- Advertisement -

میرے دو بچے ہیں اور ان کے تعلیمی اخراجات اور دیگر ضروریات بڑھ رہی تھیں لیکن میرے پاس کوئی کام نہیں تھا۔ یہ بہت مشکل دور تھا۔ اتنے سالوں تک اداکاری کرنے کے بعد مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا کہ مجھے کس لائن میں جانا چاہیے کیونکہ میں اداکاری کے علاوہ کچھ نہیں جانتا۔

ان دنوں مجھے مزاحیہ پروگرام ’کامیڈی سرکس‘کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے اسکرپٹ دیکھنے کے بعد اسے کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ شو کا معیار میرے اصولوں کے مطابق نہیں تھا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ مجھے پیسوں کی ضرورت تھی اور تب ہی مجھے کامیڈی سرکس کی پیشکش ہوئی۔

دلیپ نے بتایا کہ کامیڈی سرکس کے زیادہ تر لطیفے کافی غیر معیاری تھے اور وہ اچھے معاوضے کی ادائیگی بھی کر رہے تھے لیکن میں نے سوچا کہ میں نے اس قسم کا کام کبھی نہیں کیا ہے کیونکہ میں نے ہمیشہ اس بات کو مدنظر رکھا ہے کہ مجھے ایسا کام کرنا چاہیے جسے میرے سب گھر والے مل کر دیکھ سکیں اور میں جو بھی کروں اس پر مجھے فخر بھی ہو تو اس لیے میں نے انکار کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ خدا کے فضل سے کامیڈی سرکس سے انکار کرنے کے ڈیڑھ ماہ کے اندر سٹ کام تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی پیشکش ہوئی جو میرے لیے کسی معجزہ سے کم نہیں تھی۔

واضح رہے کہ سٹ کام تارک مہتا کا الٹا چشمہ سال2008 سے ٹیلی ویژن پر کامیابی سے چل رہا ہے اور دلیپ جوشی شروع سے ہی شو کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں