ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اداکار دلیپ کمار کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارتی فلموں کے مایہ ناز اداکار دلیپ کمار کو معمول کے چیک اپ کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی، انہیں گزشتہ روز اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

دلیپ کمار کو اُن کے معمول کے طبی معائنے کے لیے ایک دن قبل ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اُن کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد انہیں واپس گھر بھیج دیا گیا۔

اس حوالے سے دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ انہیں معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال لائے تھے اب دلیپ کمار بالکل ٹھیک ہیں اور اب ہم اسپتال سے گھر واپس آگئے ہیں۔

سائرہ بانو نے اداکار کے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ جی کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ وہ جلد مکمل طور پر صحتیاب ہوسکیں۔

واضح رہے کہ بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں