تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لیجنڈ بھارتی اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے

ممبئی : بھارت کے سینئر فلمی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار ( محمد یوسف) انتقال کرگئے، ان کی عمر 98 سال تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار ممبئی کے  پی ڈی ہندوجہ اسپتال میں زیرعلاج تھے، دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بھارت کے عظیم فنکار اور شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور دلیپ کمار کا 98 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے علاج پر مامور ڈاکٹر جلیل پارکر نے اس کی تصدیق کردی ہے اس علاوہ دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نے دلیپ کمار کے ٹوئٹر ہینڈل سے ان کے انتقال کی خبر جاری کی۔

اداکار دلیپ کمار گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے اور ان کا ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں علاج جاری تھا۔ کچھ دنقبل ان کے شفایاب ہونے کے بعد انہیں گھر لے جایا گیا تھا تاہم ان کی طبیعت دوبارہ خراب ہو گئی اور انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ کئی دن تک وہ آئی سی یو میں داخل رہے۔

دلیپ کمار کو پچھلے ایک مہینے میں دو بار اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ 5 جولائی کو دلیپ کمار کے ٹویٹر ہینڈل سے ان کی صحت سے متعلق اطلاع دی گئی تھی۔

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دلیپ صاحب کی صحت بہتر ہو رہی ہے، وہ ابھی اسپتال میں ہی ہیں، انہیں اپنی دعاؤں سے نوازیں لیکن ان صحت سے متعلق اس معلومات کے دو دن بعد ہی دلیپ کمار الوداع کہہ کر اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔

دلیپ کمار1922میں پشاور میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ 1935 میں ممبئی منتقل ہوئے تھے۔ انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری پر ایک طویل عرصے تک راج کیا۔

دلیپ کمار کی مشہور فلموں میں دیوداس، مغل اعظم، نیادور اور دیگر شاہکار فلمیں شامل ہیں، لیجنڈ اداکار دلیپ کماربالی ووڈ میں شہنشاہ جذبات کے لقب سے مشہور تھے۔

Comments

- Advertisement -