پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

دلجیت دوسانجھ کا بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

گلوکار دلجیت دوسانجھ نے ایک شو کے دوران بھارت میں آئندہ لائیو کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلجیت دوسانجھ نے دوران شو مداحوں سے کہا کہ میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ شو کا انفرا اسٹرکچر بہتر کریں ورنہ میں آئندہ یہاں کبھی لائیو شو نہیں کروں گا۔

- Advertisement -

گلوکار نے کہا کہ میں آئندہ کوشش کروں گا کہ مداحوں کے سامنے پرفارم کرسکوں اور اسٹیج مداحوں کے درمیان ہونا چاہیے اگر ایسا نہیں ہوا تو شو نہیں ہوگا جس پر مداحوں نے شور مچا کر ان کی بات کی تائید کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karanveer singh (@karanveerfilms)

خیال رہے کہ دلجیت دوسانجھ بھارت سے باہر بھی کئی کنسرٹس کر چکے ہیں جس میں ان کے فینز بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق دلجیت رواں سال  مئی سے جولائی کے دوران شمالی امریکا کے کنسرٹس سے 234 کروڑ بھارتی روپے کماچکے ہیں۔

اس کے علاوہ یورپ اور برطانیہ میں بھی دلجیت کے کنسرٹس ہوئے جن کی ٹکٹیں سیکنڈز میں فروخت ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں