جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

ویڈیو: گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ کا ابوظہبی کی مسجد کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے معروف و مشہور گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ نے حال ہی میں ابوظبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ نے ابوظبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد کی ویڈیو شیئر کی ہے، اپنے اس دورے کی ویڈیو میں خوبصورتی کے ساتھ قصیدہ بردہ شریف کا استعمال کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلجیت سنگھ دوسانجھ نے مسجد کی طرزِ تعمیر کا معائنہ کیا اور مداحوں کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی، اس موقع پر انہیں عرب لباس میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی گلوکار نے عرب لباس بلیک جبہ کے ساتھ کوفیہ بھی پہن رکھا تھا، انہوں نے مسجد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن میں ’’ابوظبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد‘‘ لکھا ہے۔

دلجیت دوسانجھ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا ہے، واضح رہے کہ انہیں بھارت سمیت خلیجی ممالک اور خصوصی طور پر متحدہ عرب امارات سمیت پاکستان میں بھی مقبول ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں