اشتہار

دیربالا: مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

دیر بالا: خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں مسافر وین گہری کھائی میں جاگری، دلخراش واقعے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقے پاتراک چالال کے قریب مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے

افوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور ریسکیو رضاکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

- Advertisement -

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی وین مردان سے کلکوٹ جارہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں