جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ہدایت کار قاسم علی مرید نے پروڈیوسر کو ہم سفر منتخب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف شخصیت اور ہدایت کار قاسم علی مرید نے سعدیہ جبار کو ہم سفر بنا لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’پریم گلی‘ کے ہدایت کار قاسم علی مرید نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔

ہدایت کار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اینیمیٹڈ کارڈ شیئر کیا جس پر اُن کی اور سعدیہ جبار کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@qasimalimureed)

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’قصد‘ کا لفظ لکھا جو قاسم اور سعدیہ کا مخفف ہے۔

علاوہ ازیں سعدیہ جبار نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی تیاریوں اور خریداری کے حوالے سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadia jabbar (@jabbar.sadia)

علاوہ ازیں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور قاسم مایوں کا جوڑا زیب تن کیے بیٹھے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadia jabbar (@jabbar.sadia)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں