ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

لاہور میں مبینہ زیادتی کا شکار ذہنی معذور بچی ماں بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ذہنی معذور بچی ماں بن گئی ملزم نے 9 ماہ قبل بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ شالیمار کی حدود میں 14 سالہ ذہنی معذور بچی کو ملزم جاوید نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا بچی کے گھر 9 ماہ بعد بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بچی کے ماموں کی مدعیت میں تھانہ شالیمار میں ملزم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مقدمے کے متن کے مطابق غربت کی شکار 14 سالہ متاثرہ بچی کی والدہ بھی آنکھوں سے متاثرہ ہیں، 9 ماہ قبل بھانجی سے زیادتی ہوئی وہ خوفزدہ ہوکر خاموش رہی تھی۔

بچی کے ماموں نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا کہ چند ماہ بعد ملزم گھر کے باہر سے گزرا تو بچی نے زیادتی کرنے والے کو پہچان لیا اور چیخ و پکار شروع کردی جس کے بعد اہل علاقہ نے ملزم جاوید کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اعلیٰ حکام انصاف فراہم کریں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے ماموں کی مدعیت واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں