تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ماہر فیشن ڈیزائنر نے گندے کپڑے واشنگ مشین میں نہ دھونے کا مشورہ کیوں دیا؟ حیران کن وجہ

نیویارک: معروف امریکی فیشن ڈیزائنر سٹیلا مکارٹنی نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ کپڑوں کو زیادہ عرصے تک استعمال کرنا اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو گندے کپڑے واشنگ مشین سے نہ دھوئیں۔

برطانوی اخبار کو دیے جانے والے انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں زندگی میں بنیادی طور پر ایک اصول اپنا لینا چاہیے کہ اگر کسی چیز کو صفائی کی ضرورت ہو تو اُسے ضروری نہیں پانی سے دھو کر ہی صاف کیا جائے۔

سٹیلا کا کہنا تھا کہ میں نے یہ طریقہ لندن کے مشہور درزیوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے سیکھا کیونکہ وہ سلائی کے دوران اگر کسی کپڑے پر کوئی داغ لگ جاتا تھا تو اُسے خشک ہونے کے بعد برش سے صاف کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: آپ کا کپڑے دھونا آبی حیات کی موت کا سبب بن سکتا ہے

مکارٹنی کے نزدیک انسان اپنی زندگی میں یہ اصول اپنا لے کہ میل یا گندگی کو خشک ہونے کے بعد برش سے صاف کیا جائے اس طرح سے ہمارے کپڑے زیادہ عرصے تک چلیں گے اور ہم ماحوں کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

فیشن ڈیزائنر کے مطابق انہوں نے کپڑے نہ دھونے کا مشورہ پہلی بار نہیں دیا بلکہ وہ اس بات کو بارہا انٹرویوز میں دہرا چکی ہیں۔

دوسری جانب پلاسٹک سوپ فاؤنڈیشن نامی ادارے کی کارکن لورا ڈیاز سینچز بھی کہتی ہے کہ کپڑوں کی تیاری میں پولیسٹر اور ایکریلک استعمال ہوتا ہے، جب ہم اسے دھوتے ہیں تو اوسطاً 90 لاکھ پلاسٹک کے باریک ریشے ماحول میں داخل ہوکر اسے آلودہ بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 5 منٹ میں بجلی کے بغیر کپڑے دھونے والی مشین

لورا ڈیاز یہ بھی کہتی ہیں کہ مشین میں کپڑے دھوتے وقت درجہ حرارت کو کم رکھنا چاہیے اور بجائے کسی واشنگ پاؤڈر کے معائع ڈٹرجنٹ استعمال کرنا چاہیے، ایک وقت میں زیادہ کپڑے دھونے سے رگڑ کم پیدا ہوتی ہے جس سے کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -