تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کیا آپ اس شے کو کچن میں رکھنے کے نقصانات سے آگاہ ہیں؟

کچن میں استعمال ہونے والی کھانے پینے کی زیادہ تر اشیا فریج کی ہی زینت بنتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ فریج کو کچن میں رکھتے ہیں تو کون سے تقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

آج ہم آپ کو کچن میں فریج رکھنے کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنے جارہے ہیں۔

یہ تو اب سب ہی جان چکے ہیں کہ فریج میں زیادہ دیر تک رکھی جانے والی سبزیاں گل جاتی ہیں، لیکن اگر آپ کے گھر میں فریج کچن میں رکھا ہوا ہے تو یہ جلد گل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: افریقہ میں رنگ گورا کرنے والی کریموں سے اسکن کینسر پھیلنے لگا

اکثر لوگوں کو آپ نے یہ شکوہ کرتے سنا ہوگا کہ ہمارے فریج کے فریزر والے حصے میں برف نہیں جم رہی تو اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ فریج کو گرم جگہ پر رکھا ہوا ہوتا ہے۔

اگر آپ فریج کو کچن میں رکھتے ہیں تو اس کی گیس جلد ختم ہو جاتی ہے کیوں کہ چولہے کی گرمائش فریج کی گیس پر اثرانداز ہوتی ہے۔

فریج کے دروازے کی سائیڈ میں موجود ربڑ بھی چولہے کی گرمائش کی وجہ سے ختم ہو جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -