تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کنڈے کے ذریعے اربوں روپے کی بجلی چوری کا انکشاف

ملک میں کنڈے کے ذریعے ایک سال میں 230ارب روپےکی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ دسمبر 2022تک گردشی قرضوں کا بوجھ 2536ارب روپے ہو گیا جب کہ پاکستان کا حالیہ برس میں گردشی قرضہ 343 ارب روپے رہا۔

کنڈے کے ذریعے ایک سال میں 230ارب روپےکی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

بجلی کے لائن لاسز 113ارب روپے تک پہنچ گئے۔ ن لیگ کے شیخ فیاض الدین نے یہ انکشاف تحریری وقفہ سوالات میں کیا۔

گردشی قرضے سے متعلق اعداد و شمار وزارت توانائی نےقومی اسمبلی میں پیش کر دیئے۔ وزیر توانائی نے تحریری جواب میں بتایا کہ بھاری نقصانات والے فیڈرز کی نجکاری کی جائے گی، حکومت نے بجلی چوری سے متعلق قانون سازی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری قابل سزا جرم قرار دی جائے گی، گردشی قرضہ کثیر الجہتی مسئلہ ہے۔

Comments

- Advertisement -