اشتہار

ڈالر کی اسمگلنگ میں بچوں کو استعمال کیا جاریا ہے ، بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے انکشاف کیا کہ ڈالر کی اسمگلنگ میں بچوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی مہنگائی،شرح سوداور فارن ایکسچینج سےمتعلق کمیٹی کوبریفنگ دی۔

سینیٹر محسن عزیز نے بتایا کہ ہماری حکومت نے اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دی مگر انہوں نے اسکا استعمال نہیں کیا۔

- Advertisement -

جس پر گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ معیشت کو اس وقت کئی بیرونی اور اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے، اس سال کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 ارب ڈالر رہنے کاتخمینہ تھا، رواں مالی سال کے اختتام تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ارب ڈالر تک رہے گا۔

اجلاس میں کام علی آغا کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا نقصان ہو رہا ہے اور گورنر اسٹیٹ بینک کہتے ہیں ہم نے خسارہ کنٹرول کر لیا۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ لگژری اشیا پر ٹیکس 25 فیصد کرنے سے ریونیو میں کمی اور اسمگلنگ میں اضافہ ہو گا۔

سینیٹر نے انکشاف کیا کہ ڈالر کی اسمگلنگ میں بچوں کو استعمال کیا جا رہا ہے اور ہر روز 4 سے 5 ملین ڈالر صرف ایک بارڈر سے اسمگل ہو رہا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال 2.4 ملین ڈالر سے زائد قرض کی ادائیگی کی ہے، آئندہ ہفتے کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4.3 ارب ڈالر ہوں گے اور رواں سال کی مہنگائی کی سالانہ شرح 26.5 فیصد تک رہنے کا تخمینہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں