سعودی وزارت تجارت نے رعایتی اسکیموں کے تحت اشیاء فروخت نہ کرنے والے تجارتی مراکز و مارکیٹوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر یوم وطنی کی مناسبت سے لگائی جانے والی رعایتی اسکیموں کے حوالے پر قوانین پر عمل نہ کرنے کی 364 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی۔
وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ 364 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں محض اشہتارات کی حد تک ہی رعایتی نرخوں کا اعلان کیا گیا تھاـ
رعایتی نرخوں کے حوالے سے درج کی جانے والی خلاف ورزیوں میں مصنوعات پر نرخ نامے درج نہ کرنا اور اصل قیمتوں کو چھپانے کے علاوہ صارفین کو خریداری کی رسید نہ دینا شامل تھاـ
تفتیشی دورے کے حوالے سے وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ تفیشی ٹیموں کا مقصد فرضی رعایتی سکیمیں جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے تاکہ صارفین کو دھوکہ نہ دیا جائےـ