اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

کولیسٹرول معلوم کرنے کی ‘ذہین ٹیکنالوجی’ دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

ہائی بلڈپریشر یا فشار خون کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جو مختلف جان لیوا امراض کا سبب بن جاتا ہے اور اس قاتل مرض کا سبب بننے والا سب سے بڑا عنصر کولیسٹرول ہوتا ہے۔

عام طور پرجسم میں کولیسٹرول کی پیمائش کے لیے فاقہ کرنا پڑتا ہے اور پھر خون کے ٹیسٹ سے اس کا اندازہ لگایا جاسکتاہے۔

مگراب چینی ماہرین ایک بہت ذہین ٹیکنالوجی بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس سے غیر غالب یعنی بائیں ہاتھ سے کولیسٹرول کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔ اسکینر کی مدد سے کم مستعمل ہاتھ سے یہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے کیونکہ وہ دوسرے ہاتھ کےمقابلے میں قدرے نرم ہوتا ہے۔

- Advertisement -

چائنیز اکیڈمی برائے سائنس اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چائنا کے ماہرین نے مشترکہ طور پر سوچا ہے کہ انسانی جلد سے منعکس اور منتشر ہونے والی روشنی سے ہم کولیسٹرول کا اندازہ لگاسکتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وہ پھل جو کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ہے

سب سے پہلے ہاتھ کے ہموار حصے کو اسپرٹ یا الکحل سے صاف کیا جاتا ہے، اس کے بعد پہلی آزمائش لی جاتی ہے، اس کے لیے ایک گول دائرہ بنایا گیا ہے جس کی پشت پر لگی گوند سے وہ ہاتھ پر چپک جاتا ہے۔

اب چھلے (رِنگ) والے ہاتھ کو اسکینر پر رکھ کر اسکیننگ کی ریڈنگ لی جاتی ہے۔ اس طرح ہاتھ سے ٹکراکر منتشرہونے والی روشنی کو پوری طرح سے پڑھا جاتا ہے۔

اب دوسرے مرحلے میں اسی چھلے کے اندر ایک رنگدار کیمیکل لگایا جاتا ہے اور دوبارہ اسکینر پر ہاتھ رکھا جاتا ہے، اس طرح رنگ کے ساتھ اور رنگ کے بغیر دوطرح کی پیمائشیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اس موقع پر جلد میں موجود کولیسٹرول کی معمولی مقدار بھی ہاتھ پر نمودار ہوجاتی ہے جسے نوٹ کرلیا جاتا ہے، اس طرح بہت درست انداز سے کولیسٹرول کی مقدار معلوم کرلی گئی۔

دوسرے مرحلے میں اسکین ٹیسٹ کا موازنہ خون کے ٹیسٹ سےکیا گیا تو دونوں میں بہت معمولی فرق سامنے آیا اور یوں اس ٹیکنالوجی کے مفید ہونے کا ثبوت سامنے آیا، تاہم چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقے کو مزید موثر بنانے کے لئے مزید تجربات کئے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں