ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

لانگ کووڈ کی ممکنہ وجوہات دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ماہرین نے لانگ کووڈ کی وجوہات دریافت کرلی، محققین کا کہنا ہے کہ ایک اینٹی باڈی صحتیابی کے کئی ہفتوں سے نمودار ہوکر مدافعتی نظام کے بنیادی ریگولیٹر کو متاثر کرتی ہے۔

امریکا کی آرکنساس یونیورسٹی ار میڈیکل سائنسز کی تحقیق میں دریافت وجوہات سے متعلق کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں میں طویل المیعاد بنیادوں پر مختلف علامات ظاہر ہوتی رہتی ہیں جس کےلیے ماہرین لانگ کووڈ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ ایک اینٹی باڈی کے تسلسل کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جو اینٹی باڈی ایس 2 انزائمے پر حملہ آور ہوتی ہے۔

- Advertisement -

ایس 2 انزائمے وائرس کے خلاف جسم کے ردعمل کو ریگولیٹ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، مگر حملہ آور اینٹی باڈی ایس ٹو کے افعال میں مداخلت کرتی ہے، جس کے باعث محققین نے اسے طویل المعیاد علامات کا بنیادی عنصر تصور کیا۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ ایس ٹو اینٹی باڈی کے افعال میں مداخلت کرنے والی اینٹی باڈی لانگ کووڈ کا باعث بنتی ہے تو علاج کے متعدد راستے کھل جائیں گے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل پلوس ون میں شائع ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں