اشتہار

ڈزنی ہاٹ اسٹار کے صارفین کے لئے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ڈزنی ہاٹ اسٹار کے متعدد صارفین نے شکایت کی ہے کہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کا سرور ڈاؤن ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہلی، جے پور، لکھنؤ، کولکتہ، ناگپور، حیدرآباد، ممبئی اور چنڈی گڑھ سے سرور ڈاؤن کی شکایت آئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ سرور ڈاؤن ہونے سے متعلق کم وبیش 500 شکایتیں سامنے آئی ہیں جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں میچ دیکھنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

- Advertisement -

سرور ڈاؤن ہوتے ہی صارفین نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور لاگ ان کرنے کی کوشش کے اسکرین شاٹس شیئر کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈزنی کمپنی کا اعلان، ہزاروں ملازمین پریشان

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہماری ٹیم ایپس اور ویب پر غیر متوقع تکنیکی مسائل کا مشاہدہ کررہی ہے، ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہے اس مسئلہ کو جلد حل کر لیا جائےگا۔

واضح رہے کہ انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر براہ راست نشر کیا جارہاہے، تکنیکی خرابی کے باعث لائیو اسٹریمنگ پر ایرر کا پیغام آرہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں