تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈزنی کمپنی کا اعلان، ہزاروں ملازمین پریشان

کیلیفورنیا: معروف انٹرٹینمنٹ کمپنی ڈزنی نے عالمی اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بڑا اقدام اٹھالیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈزنی نے سات ہزار ملازمتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ اقدام ڈزنی اسٹریمنگ سروس کو منافع بخش بنانے اور بھاری رقم بچانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ سال کے آخری تین مہینوں میں ہونے والی مالی رپورٹ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، ان برطرفیوں سے دنیا بھر میں ڈزنی کی ورک فورس کا حجم 3.6 فیصد کم ہوگا۔

ڈزنی کے سی ای او باب ایگر کا کہنا ہے کہ ہم کمپنی میں تخلیقی صلاحیت کو نکھارنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ہم پرعزم ہے کہ اپنے ارادوں میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اخراجات کم کرنا ہمارے کاروبار کے لیے پائیدار ترقی اور منافع کا باعث بنے گا، ہمارے لیے بہتر ہے کہ ہم مستقبل کے خلل اور عالمی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے سکیں اور شیئر ہولڈرز کے لیے ساز گار ماحول پیدا کریں۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ اقدام اس لئے اٹھائے گئے ہیں کہ دو ہزار انیس میں ڈزنی ویڈیو اسٹریمنگ سروس کے متعارف ہونے کے بعد اس کے سبسکرائبر میں کمی واقع ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -