پیر, جون 17, 2024
اشتہار

بیوی سے ناراض شوہر نے بدلہ کس سے لیا؟ ہولناک اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

میاں بیوی میں ناراضی ایک عام مسئلہ ہے لیکن درندہ صفت شخص نے اس کا انتقام جس طرح لیا اس کو سن کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔

یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں پیش آیا جہاں فہیم جاوید نامی شخص، جس کا بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا۔ اس نے اس کا اظہار اپنی دو کمسن بیٹیوں پر کیا اور انہیں 110 بارہ ایل کے قریب نہر میں پھینک دیا۔

اطلاع ملنے پر غوطہ خوروں نے فوری ریسکیو کرتے ہوئے 8 سالہ بچی کو زندہ نکال لیا لیکن 10 سالہ بچی گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

- Advertisement -

پولیس نے بچیوں کو نہر میں پھینکنے والے سفاک باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈکیت میاں بیوی گرفتار

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم فہیم جاوید کلرکہار کا رہائشی ہے اور اس کی اپنی بیوی سے ناراضی چل رہی تھی۔ بیوی نے اپنے شوہر پر عدالت میں خرچ دینے کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں