مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر عمر نے لیگی دورِ حکومت میں من پسند ٹی وی چینلز کو اشتہارات دینے کا اعتراف کر لیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں محمد زبیر عمر نے چینلز میں اشتہارات کی تقسیم سے متعلق کہا کہ اینکرز ن لیگ حکومت کیخلاف کنٹینر پر کھڑے ہو کر بیانات دے رہےتھے ایسی صورت ہم اےآروائی نیوز کو اشتہارات کیسےدیتے؟
پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے جواب میں کہا کہ مطلب ن لیگ کی تعریف کرنے والے اینکرز کو دیکھ کر اشتہارات دیئےگئے۔
محمدزبیر نے کہا کہ اےآروائی نیوز کی ریٹنگ کم تھی اس لیےہم نےاشتہارات نہیں دیئے۔
پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ محمدزبیر نے اعتراف کر لیا کہ ن لیگ بیانیے والےچینل کو زیادہ اشتہارات دیئے محمدزبیرنےمان لیاانہوں نےجان بوجھ کر اےآروائی نیوز کو اشتہارات نہیں دیئے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ وسیم بادامی نےمحمدزبیرسےگفتگوکرکےن لیگ کوبےنقاب کر دیا۔