اشتہار

مفت آٹے کی تقسیم عوام کے لیے وبال جان بن گئی ، ایک اور شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ : مفت آٹےکی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا اور 4 زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفت آٹے کی تقسیم عوام کے لیے وبال جان بن گئی ، خیبر پخونخوا کا ضلع چارسدہ مفت آٹا تقسیم کے دوران دھکم پیل اور بھگدڑ سے ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، چاروں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ایک ہی سینٹرمیں خواتین اور مردوں کو آٹا تقسیم کررہی تھی اور ہزاروں مرد، خواتین صبح 6 بجے سے مفت آٹے کیلئے سینٹر کے باہر موجود تھے کہ مفت آٹے کے حصول کیلئے سینٹر کا گیٹ کھلتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔

- Advertisement -

خیال رہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹا تقسیم کے پوائنٹ پر بدنظمی کے واقعات پیش ٓرہے ہیں ، جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یاد رہے پنجاب میں مفت آٹے کے حصول کیلئےعوام خوار ہوگئے، فیصل آباد میں آٹا لینے آیا بزرگ شہری چل بسا تھا ، دو روز میں تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

واضح رہے مفت آٹے کیلئے شہر شہر لمبی قطار لگی ہیں، کچھ سو تھیلے آٹے کیلئے ہزاروں امیدوار ہیں جبکہ رش میں خواتین بے ہوش ہونے کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں