اشتہار

دیوالی، بھارت نے بڑی پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت نے دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے پر پابندی عائد کر دی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے کی پابندی عائد کر دی گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی حکومت نے پٹاخے پھوڑنے والوں کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اعلان وزیر ماحولیات گوپال رائے کی جانب سے کیا گیا، انہوں نے کہا کہ دیوالی پر پٹاخے چلانے والوں کو چھ ماہ قید کی سزا ہوگی جبکہ 200 روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پابندی موسم سرما کی شدید آلودگی سے نمٹنے کے لیے لگائی گئی ہے، فضائی معیار کی رینکنگ میں نئی دہلی چار سال سے دنیا کا آلودہ ترین دارالحکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھنے کی اہم وجہ سامنے آگئی

یاد رہے کہ بھارت میں مذہبی تہواروں میں سب سے نمایاں چیز "آتش بازی” ہی ہوتی ہے مگر گذشتہ سال نومبر میں کرونا وائرس وبا کے دوران فضائی آلودگی میں اضافے کے خدشے کے سبب بھارت میں کئی ریاستوں اور دارالحکومت نئی دہلی میں دیوالی پر آتش بازی کرنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔

بھارتی حکومت کے مطابق آتش بازی پر پابندی کی بڑی وجہ ایئر کوالٹی انڈیکس کا بڑھنا ہے، لیکن پابندی کے باوجود دیوالی پر بھارتی دارالحکومت کا ایئر کوالٹی انڈیکس 481 تھا، جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد کو صحت کے لیے نقصان دہ شمار کیا جاتا ہے اور یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس پر زیادہ سے زیادہ ریٹنگ پانچ سو ہوتی ہے، اس سے زیادہ کی وہ پیمائش بھی نہیں کر سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں