اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

اپنا موبائل فون کسی اجنبی کو ہرگزنہ دیں، ورنہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !!

اشتہار

حیرت انگیز

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ لوگ کسی بھی اجنبی شخص کی مشکل میں کام آنے کیلئے تیار رہتے ہیں، اچھی بات ہے ہونا بھی چاہیے لیکن یاد رہے اس کیلئے بہت احتیاط کی ضرورت بھی ہے۔

اکثر عوامی مقامات، پبلک ٹرانسپورٹ یا سر راہ چلتے ہوئے کچھ لوگ کسی غیر کو اپنی مجبوری بیان کرکے اس کا موبائل فون استعمال کرلیتے ہیں، جو بہت خطرناک عمل ہے۔

کئی بار لوگ اس کا فائدہ اٹھا کر سائبر کرمنلز کی دھوکہ بازی کا شکار ہو جاتے ہیں، ملک بھر میں ایسے بہت سے جعل ساز گروہ سرگرم ہیں جو لوگوں کو جھوٹی پریشانی بتا کر انہیں ٹھگ لیتے ہیں۔

- Advertisement -

اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ اچانک کوئی آپ سے کسی ضروری کام کے لیے آپ کا موبائل فون مانگتا ہے، اس بہانے سے کہ میرے فون کی بیٹری ختم ہوگئی یا فون گر کر بند ہوگیا ہے یہ ان کرمنلز کا طریقہ واردات ہوتا ہے۔

فون کا غلط استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟

دراصل ان دنوں دھوکہ بازوں نے ایک نیا طریقہ نکالا ہے یہ آپ کے پاس مدد کے لیے آتے ہیں اور آپ سے جھوٹ بولتے ہیں۔ آپ کا فون لیتے ہی وہ اس سے *401* اور اس کے بعد آپ کا نمبر ڈال کرکے آپ کی تمام کالز اور میسجز فارورڈ کرلیتے ہیں۔

اتنا ہی نہیں بلکہ وہ یوزرز کی کالز اور پیغامات سمیت او ٹی پی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اسکینڈل اتنا خطرناک ہے کہ متاثرہ شخص کو او ٹی پی اور ان کالز سے متعلق کوئی جانکاری تک نہیں ملتی، کیونکہ ان کا فون رنگ نہیں کرتا۔ گھوٹالے باز او ٹی پی کے ذریعہ آپ کا بینک اکاؤنٹ بھی خالی کر سکتے ہیں۔

حفاظت کیسے کی جائے؟

یاد رکھیں ! اپنا موبائل فون کسی نامعلوم شخص کو نہ دیں اگر کوئی مدد مانگے تو آپ اس کے مطلوبہ نمبر خود ڈائل کرکے دیں۔ اگر آپ نے اپنا فون کسی کو دیا ہے تو سب سے پہلے #21#* ڈائل کریں۔ اس سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کے فون پر آنے والی کالز اور میسجز فارورڈ کیے گئے ہیں یا نہیں۔

اگر آپ کی کال کسی دوسرے نمبر پر فارورڈ کی گئی ہے تو آپ #002## ڈائل کرکے کال اور میسج فارورڈنگ کو ڈس ایبل یعنی غیر فعال کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں