ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم نہیں بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں، اگر ٹھیک طریقے سے مردم شماری ہوجائے تو آئندہ وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا۔

حیدرآباد کے اکبری گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈوں سے ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم تحریک پاکستان کے وارث ہیں، ہمارا نقصان تحریک کا نقصان ہے، ہم آج بھی عوام کے لیے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں اگر اسی طرح سے کام کرتے رہے تو 2023 میں ایم کیو ایم کا وزیراعظم ہوگا۔

- Advertisement -

میئر کراچی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’مصطفیٰ کمال کو الزام لگانے اور گالیاں دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے، 2018 کے انتخابات میں دعویٰ کرنے والے کہیں نظر نہیں آئیں گے اور عوام ایسے لوگوں کو وہی بھیجیں گے جہاں سے یہ لوگ آئے تھے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پتنگ کے نشان سے الیکشن میں حصہ لیتے ہوئے پہلے سے زیادہ نشتیں حاصل کریں گے، ہماری قوم متحد ہے تو ہم کیسے بکھر سکتے ہیں۔

میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے اور اپنے مشن کو اسی طرح جاری رکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں