تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کیا آپ کو امرود کے یہ فوائد معلوم ہیں؟

انسان اپنے اردگرد کے آلودہ ماحول اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہوتا ہے لیکن خدا بزرگ و برتر نے ان بیماریوں سے نجات کےلیے اپنے پیدا کردہ پھلوں میں بھی علاج پوشیدہ رکھا ہے ایسا ہی ایک پھل امرود ہے جو ویسے بھی بچوں بڑھوں سبھی کو اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کی وجہ سے بہت پسند ہوتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں امرود ایک ذریعہ علاج بھی ہے جسے کھانے سے بہت سی بیماریوں سےچھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے پتے بھی ہربل چائےکےلیے استعمال کیے جاتے ہیں اور ان پتوں کے جوہریا نچوڑ کو سپلیمنٹ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

امرود میں صرف یہی خصوصیات نہیں بلکہ یہ وٹامن سی، فائر، پوٹاشیم اور سے مالا مال ہوتا ہےجس کے غذائی اجزاء میں صحت کےلیے بے تحاشا فوائد پوشیدہ ہوتے ہیں۔

اگر آپ کو یقین نہیں آرہا تو امرود کے ان فوائد کو میڈیکل سائنس کی تحقیق سے ثابت کرتے ہوئے ثابت کرتے ہیں۔

دل کیلئے مفیدہونا

سائنسدانوں نے تحقیق سے بتایا ہے کہ اس پھل کے پتوں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور وٹامنز جسم میں گردش کرنے والے مضر فری ریڈیکلز کے نقصانات سے دل کو تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ پوٹاشیم اور حل پذیز فائبر بھی دل کی صحت مند ہونے میں اہم کردار کرتے ہیں۔

میڈیکل سائنس کے مطابق امرود کے پتوں کا نچوڑ (ایکسٹریکٹ بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرکے فائدہ مند کولیسٹرول کو بڑھاتاہے۔

دل کو صحت مند رکھنے کےلیے کھانے سے پہلے امرود ضرور کھائیں کیونکہ کھانے سے پہلے پکے امرود کھانے سے لوگوں کا بلڈ پریشر 8 سے 9 پوائنٹ تک کم ہو تا ہےاور یہ بات ایک 12 ہفتوں تک جاری رہنے والی تحقیق میں دریافت کی گئی ہے۔

اسی طرح کولیسٹرول کی سطح میں 9.9 فیصد کمی جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح 8 فیصد تک بڑھ گئی۔

وزن میں کمی

لوگ اپنا وزن کم کروانے کےلیے نہ جانے کیا کچھ نہیں کرتے لیکن خدا نے امرود میں ایسی غذائیت رکھی ہے جو انسانی جسم کے وزن میں کمی کا بہترین ذریعہ ہے اس پھل میں 37 کیلوریز موجود ہوتی ہیں جو انسانی جسم کو روزانہ کی بنیاد پر درکار فائبر کی بارہ فیصد مقدارفراہم کرتی ہیں جس کے باعث انسانی جسم کے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔

کمال خدا وندی یہ ہے کہ کم کیلوریز کے باوجود یہ آپ کا پیٹ جلدی بھر دیتا ہے جس کے باعث زیادہ غذا تناول کرنےعادت بھی چھٹکارا مل جاتا ہے اور وزن میں کمی کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں ساتھ ساتھ جسم کو وٹامنز اور منرلز بھی حاصل ہوجاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -