راولپنڈی: مری کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال (ٹی ایچ کیو) سے چوری ہونے والی تین ڈائیلائسز مشینیں لاہور سے برآمد کرلی گئیں۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹی ایچ کیو اسپتال سے ڈائیلائسز مشینوں کی چوری میں ڈاکٹر اور ملازم ملوث تھے۔ انہوں نے مشینیں چوری کر کے فروخت کر دی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ڈاکٹر اور ملازم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کی نشاندہی پر مشینیں لاہور برآمد کی گئیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔