جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

کرونا وبا پرقابو پانےتک ڈاکٹروطبی عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہےگی،عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا وبا پرقابو پانےتک ڈاکٹروطبی عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹروں،نرسوں اور دیگراسٹاف کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ڈاکٹروں، عملے کے مثالی کردار کو تحسین کی نظرسے دیکھتی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا مریضوں کا علاج کرنے والوں کو اپریل سے اضافی تنخواہ دیں گے، وبا پر قابو پانے تک ڈاکٹر وطبی عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہےگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے نے حقیقی مسیحا ہونے کا ثبوت دیا ہے،ڈاکٹروں وطبی عملے کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائےگا، فرنٹ لائن ڈاکٹرز، طبی عملے کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا پھیلاؤ روکنے کے لیے جو کچھ بس میں ہوا وہ اقدام کریں گے، غیرمعمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات لینا وقت کا تقاضا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے عوام کی حفاظت کے لیے بروقت اقدامات کیے ہیں،حکومتی اقدامات پر عملدرآمدمیں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں جیت ہی واحد آپشن ہے،موجودہ حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں