منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

بھوکا شیر اپنے مالک پر حملہ کرتا ہے یا نہیں؟ حیرت انگیز تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

شیر ایک خونخوار اور جنگلی جانور ہے لیکن کچھ لوگ اس کو شوق سے پالتے ہیں تو کیا یہ بھوک کے عالم میں اپنے مالک پر حملہ کرتا ہے؟

شیر ایک گوشت خور جنگلی درندہ ہے جس کا نام سن کر ہی اکثر لوگ دہشت کا شکار ہوجاتے ہیں مگر کچھ ایڈونچر پسند لوگ اس جنگلی جانور کو دیگر پالتو جانوروں کی طرح پالتے ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ موج مستی کی ویڈیوز وائرل بھی ہوتی رہتی ہیں۔

تاہم اس کے ساتھ ہی کئی ایسے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جہاں شیر نے اپنے ہی مالک پر حملہ کر کے اسے ہلاک یا زخمی کر دیا، جس کے بعد یہ سوال اٹھایا جانے لگا کہ کیا شیر بھوک کے باعث اپنے مالک پر حملہ کرتا ہے؟

- Advertisement -

اس سوال کا جواب ایک سعودی شہری نے اپنے ذاتی تجربے سے دیا اور ثابت کر دیا کہ شیر ایک وفادار جانور ہے جو بھوک کے باوجود کبھی اپنے مالک پر حملہ نہیں کرتا۔

مزمز نیوز کے مطابق سعودی شہری حسن الغامدی نے اس حوالے سے اپنے پالتو شیروں پر ایک انوکھا تجرب کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔

اس تجربے میں الغامدی نے اپنے پالتو شیروں کو پہلے 3 دن تک بھوکا رکھا اس دوران وہ خود بھی اپنے شیروں کے سامنے بھی نہیں گیا۔ تیسرے دن اپنی بات کو درست ثابت کرنے کے لیے اس نے سالم مرغیوں کے گوشت کا ڈھیر لگایا اور اس کے دوسری سمت خود کھڑا ہوگیا۔

جیسے ہی شیروں نے اپنے مالک کو دیکھا وہ دوڑ کر اس سے لپٹ گئے اگرچہ وہاں گوشت بھی موجود تھا اور شیر بھی تین دن کے بھوکے تھے اس کے باوجود شیروں نے بھوک کی پروا کیے بغیر اپنے مالک سے ملنا اور اسے پیار کرنے کو ترجیح دی جسے انہوں نے تین دن سے دیکھا نہیں تھا۔

اپنے تجربے کے حوالے سے الغامدی کا کہنا تھا کہ میں یہ بات ثابت کرنا چاہتا تھا کہ شیر اپنے مالک سے پیار کرتا ہے اگرچہ وہ بھوکا بھی ہو تو اس پرحملہ نہیں کرتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں