تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کیا چیونگم وزن کم کرنے میں مددگار ہے؟

آپ نے وزن کم کرنے کے بہت سے نسخے آزمائیں ہوں گے اور بہت سے مشورے بھی حاصل کیے ہوں گے لیکن جاپانی محققوں کا خیال ہے کہ ‘وزن کم کرنا اتنا ہی آسان ہے جتنا چیونگ گم چباتے ہوئے پیدل چلنا۔’

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ چیونگم ہماری صحت کے اس وقت اچھی ہوسکتی ہے جب اسے ایک حد میں رکھا جائے، یہ ضرور ہے کہ یہ نا صرف ہماری سانسوں کو تروتازہ کر سکتا ہے، بلکہ سگریٹ نوشی پر قابو پانے، ہماری یاد داشت کو بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

کیلوری جلانے میں مددگار

چہل قدمی کے دوران چیونگم چبانا دل کی دھڑکن بڑھانے اور کیلوری کو جلانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

جرنل آف فزیکل تھراپی سائنس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چہل قدمی کے دوران چیونگم لوگوں کو زیادہ تیزی سے چلنے اور تھوڑی زیادہ توانائی استعمال کرنے کی ترغیب دیتی ہے، جس سے لوگوں کو عمر بڑھنے کے ساتھ وزن بڑھنے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بھوک کم لگنا

چیونگم بھوک کو کم کر سکتی ہے، پیٹ بھرنے کے احساس کو بڑھا سکتی ہے، اور کم کھانے کی ترغیب دے سکتی ہے، جس کی وجہ سے زیادہ کھانے کا امکان کم ہو سکتا ہے۔

زیادہ کھانے کی طلب یا خواہش کم کرنا

کھانے سے پہلے اور بعد میں چیونگم کا ایک ٹکڑا چبانے سے اسنیکس یا میٹھے کھانے کی خواہش کم ہو جاتی ہے اور زیادہ کھانے سے بچنے میں مدد ملتی ہے، فرنٹیئرز ان سائیکالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق نے اشارہ کیا کہ چیونگم لوگوں میں زبردستی کھانے کی طلب یا خواہش کم کر سکتی ہے۔

کیا چیونگم وزن کم کرنے میں مددگار ہے؟

اگرچہ چیونگم کیلوری کو کم کرنے اور فربہ کرنے والے اسنیکس سے بچنے میں مدد کر سکتی ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ زیادہ مقدار میں نہ کھائے جائیں۔

طبی ماہرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ چیونگم کے غذائیت کے لحاظ سے کچھ بھی نہیں، اسی لئے اسے معمول کے کھانے کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -