تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مریخ پر کچرا کہاں سے آگیا ؟ سائنسدان بھی حیران

انسان جہاں جاتا یا جہاں بھی رہتا ہے کچرا بھی اس کے ساتھ ہی آتا ہے، ہم پچھلی چند دہائیوں کے دوران اپنے آبائی سیارے (زمین) کو کوڑے دان میں تبدیل کرچکے ہیں، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ اب مریخ بھی اس کچرے سے محفوظ نہیں ہے۔

ناسا کے پرسیورینس خلائی جہاز کو مریخ پر موجود ایک پتھر ملا ہے جسے اس نے کوڑے دان کا نام دیا ہے کیونکہ اس بڑے سے پتھر میں ایک کاغذ کا ٹکڑا پھنسا ہوا تھا۔

حال ہی میں ناسا کے پرسیورینس خلائی جہاز نے کچرے کا ملبہ ایک چٹان میں پھنسا ہوا دیکھا۔ یہ وہ کام نہیں تھا جسے تلاش کرنے کے لیے خلائی جہاز کو بھیجا گیا تھا۔

درحقیقت یہ خلائی جہاز مریخ پر مائیکروبیل زندگی کے آثار تلاش کر رہا تھا کہ اس دوران اس نے ایسے کچرے کو دیکھا جو زمین پر پایا جاتا ہے۔

کیا مریخ پر زندگی کا مطلب کچرے کی موجودگی ہے؟
لینڈنگ گیئر کا تھرمل مواد ناسا نے مریخ کی فضا میں داخل ہوتے ہی پرسیورنس خلائی جہاز کو انتہائی درجہ حرارت سے بچانے کے لیے استعمال کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ناسا کی جانب سے پرسیورنس کے اکاؤنٹ کے ذریعے ٹویٹ کیا گیا کہ ہماری ٹیم نے مریخ پر کچھ غیرمتوقع طور پر کچھ دیکھا ہے۔

نیچے دیے گئے ٹویٹ میں آپ تھرمل کمبل کے چمکدار ورق کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں، جہاں لینڈنگ گیئر کریش ہوا جسے وہاں سے دو کلومیٹر دور دیکھ کر ناسا سائنسدان حیران رہ گئے۔

Comments

- Advertisement -