پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‘یوسف رضا گیلانی کو اپنا اپوزیشن لیڈر نہیں مانتا’

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کر ‏دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڈ نے کہا کہ یوسف ‏رضاگیلانی کواپنا اپوزیشن لیڈر سینیٹ نہیں مانتا، گیلانی قانون کےمطابق اپوزیشن لیڈر سینیٹ ہیں، ‏ایشوز ٹو ایشوز اپوزیشن لیڈر کے ساتھ چلیں گے۔

سینیٹر نے کہا کہ دکھ اس بات کاہواکہ یوسف گیلانی کیلئےبطور سینیٹر ووٹ مانگاگیاتھا، مجھےاس ‏دن بھی کہہ دیا جاتا کہ آپ یوسف گیلانی کوووٹ نہ دیں اگر اعظم نذیر تارڑ پر اعتراض تھا تو ن ‏لیگ سےکسی اور کو منتخب کیا جاتا، پی پی کامؤقف یہ تھاکہ اعظم تارڑقبول نہیں لہٰذاگیلانی کو ‏بنا دیتےہیں، صادق سنجرانی نےکہاتھااپوزیشن لیڈر کیلئے دیر ہو رہی ہے تو 4،5 لوگ ہم دیتے ہیں، میں ‏نے صادق سنجرانی کی اس بات کولائٹرموڈمیں لیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثرغلط ہےکہ شہبازشریف کسی ڈیل کےتحت باہرآئےہیں، نیب نےشہبازشریف ‏کی ضمانت کی بھرپور مخالفت کی تھی شہبازشریف کیخلاف گواہان کابیانات انہیں ملزم نہیں ‏ٹھہراتے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیس سےمتعلق شکوک وشبہات پیداہوئے انصاف صرف ‏ہونانہیں ہوتے ہوئے نظر بھی آناچاہیے شہبازشریف اورحمزہ شہبازپرایک ہی کیس ہے، شہبازشریف ‏پرکرپشن کاکوئی الزام نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں